the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ 17 نومبر کو برسبین میں ہوگا۔

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلی بار نومبر2014 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں رپورٹ ہوا تھا۔

محمد حفیظ نے اپنے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ گزشتہ سال اپریل میں چنئی کی لیبارٹری میں دیا تھا اور ان کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا تھا۔

تاہم وہ جون 2015 میں دوسری مرتبہ مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آگئے جب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے امپائرز نے ان کے بولنگ ایکشن کے بارے میں آئی سی سی کو رپورٹ کی



تھی۔

آئی سی سی کے قواعد وضوابط کے تحت اگر کوئی بولر ایک سال میں دو بار مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آجائے تو اس پر ایک سالہ پابندی عائد ہوجاتی ہے۔

محمد حفیظ گزشتہ کچھ عرصے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا رہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ نہیں کراسکے تھے۔

محمد حفیظ انگلینڈ کے دورے کے بعد سے پاکستانی ٹیم سے ڈراپ ہوچکے ہیں۔

انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے سہ روزہ میچ میں موقع دیا گیا تھا لیکن وہ دونوں اننگز میں قابل ذکر سکور نہ کرسکے۔

محمد حفیظ ان دنوں جاری قائداعظم ٹرافی میں سوئی نادرن گیس کی نمائندگی کررہے ہیں اور پانچ میچوں میں تین نصف سنچریاں بناچکے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
کھیل میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.